بابری مسجد کا ایک اور دعویدار سامنے آگیا

بابری مسجد کا ایک اور دعویدار سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لکھنؤ ( آن لائن ) ہندوستان کے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد میں شامل 42 سالہ یعقوب حبیب الدین طوسی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی زمین پر ملکیت کا دعویٰ کردیا۔حیدر آباد کے رہائشی یعقوب حبیب الدین طوسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوچکا ہے کہ وہ بہادر شاہ ظفر کی چھٹی نسل سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بابری مسجد کی تولیت کیلئے اتر پردیش کے سنی سینٹر وقف بورڈ کو خط لکھا ہے اور 15 نومبر تک اس کا جواب مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی طرف سے مذکورہ تاریخ تک جواب نہ ملنے کی صورت میں وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ وہ اس معاملہ پر پہلے بھی حیدر آباد کی سول کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں جس نے ان کے بہادر شاہ ظفر کی نسل میں سے ہونے کی تصدیق کی ہے۔ان کامزید کہناتھاکہ وہ ماضی میں بھی اتر پردیش کے سنی سینٹر وقف بورڈ سے بابری مسجد کی تولیت حوالے کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ واضح رہیکہ بابری مسجد کو جنونی ہندوؤں نے دسمبر 1992 میں شہید کردیاتھا۔

مزید :

صفحہ آخر -