عمرہ بائیو میٹرک کیخلاف ایجنٹوں اور عمرہ زائرین عارضی ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) عمرہ بائیو میٹرک کے خلاف ملک بھر کے عمرہ ایجنٹوں اور عمرہ زائرین کا رجحان عارضی ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب اعتماد کارپوریشن نے اپنے نظام کی توسیع اور آسان بنانے کے لئے یکم دسمبر 2017ء تک بائیو میٹرک کی چھوٹ دے دی عمرہ ایجنٹوں نے عارضی ریلیف مسترد کردیا بائیو میٹرک اور دو ہزار ریال اضافی ٹیکس کی مستقل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے یکم دسمبر 2017ء تک بائیو میٹرک کے بغیر عمرہ ویزے لگ سکیں گے اس بات کا اعلان سعودی قونصلیٹ نے گزشتہ شام سرکلر کے ذریعے کیا۔