سی پیک کے تحت کول پاور پلانٹ ماحول دوست ہیں ،چین

سی پیک کے تحت کول پاور پلانٹ ماحول دوست ہیں ،چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے قائمقام سفیر زاؤلی جیان نے کہاہے کہ پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں میں ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کررہاہے ۔ انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر ماحول دوست نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے تحت اب تک پانچ بجلی گھر مکمل کئے گئے ہیں جبکہ ایک اور بجلی گھر کا پہلا مرحلہ اسی ماہ پیداوار شروع کر دیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں چین کے قائمقام سفیر نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اوروہ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں ۔سفیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری کی پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کیلئے بڑی اہمیت ہے ۔ اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ایک سڑک پروگرام پر بھارتی تنقید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت بھی بنگلہ دیش چین بھارت میانمار راہداری کا حصہ ہے ۔
چین

مزید :

صفحہ آخر -