وزیراعلیٰ شہباز شریف کی مریم نسیم کوپاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں سلور میڈ ل حاصل کرنے پر مبارکباد
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پشاور کی مریم نسیم کو پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں سلور میڈ ل حاصل کرنے پر مبارکباددی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹی مریم نسیم نے پاور لفٹنگ کے مقابلے میں میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے اورمریم نسیم جیسی با صلاحیت بیٹیاں قوم کا فخر ہیں۔