القاعدہ کیساتھ تعلقات سے متعلق سی آئی اے دستاویزات جعلی ہیں: ایران

القاعدہ کیساتھ تعلقات سے متعلق سی آئی اے دستاویزات جعلی ہیں: ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(صباح نیوز)ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے پر الزام عائد کیا ہے وہ جعلی خبریں پھیلا کر تہران پر دبا ڈال رہی ہے، ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں سی آئی اے نے تقریبا 4لاکھ 70ہزار کے قریب خفیہ دستاویزات جاری کی تھیں جن کے حوالے دعویٰ کیا گیا ہے یہ مئی 2011ء میں ایبٹ آباد میں القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ میں کیے جانیوالے آپریشن کے دور ا ن قبضے میں لی گئی تھیں۔ان دستاویز میں دہشتگرد تنظیم القاعدہ اور ایران کے درمیان مبینہ تعلقات کا بھی تذکرہ کیا گیا تھا اور یہ بات سامنے آئی تھی ایران اور القاعدہ کے درمیان تعلقات رہے ہیں اور خلیج میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کیلئے ایران اور القاعدہ کے درمیان معا ہدہ طے ہوا تھا۔سی آئی اے کی جانب سے جارہ کردہ ان دستاویز پر اب ایران کا رد عمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے امریکی خفیہ ایجنسی جعلی خبریں پھیلارہی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے دستاویز میں عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے ایران کے حوالے سے القاعدہ کی منتخب شدہ جعلی دستاویز جاری کرکے نائن الیون میں امریکی اتحادیوں کے کردار کو مٹایا نہیں جاسکتا۔ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں سی آئی اے کی دستاویز کو مسترد کیا اور اسے ایران پر دبا بڑھانے کی کوشش قرار دیا۔سی آئی اے کی جانب سے یہ دستاویز ایک ایسے موقع پر جاری کی گئی ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کیساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -