شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر آج سندھ میں عام تعطیل ہوگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرآج(ہفتہ)صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرآج(ہفتہ) 4نومبرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی۔