نچھ کے لوگوں نے آزادی، جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں: راجہ فاروق حیدر

نچھ کے لوگوں نے آزادی، جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں: راجہ فاروق حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرنے کہا ہے کہ پونچھ کے لوگوں نے آزادی اور جمہوریت کے لئے لا زوال قربانیاں دی ہیں اور یہ اسی کا ثمر ہے کہ ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ سرکاری سکیموں کی خورد برد کا احتساب ضرو ر ہو گا اور شفاف طریقہ سے ہوگا کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ہم اس خطہ کو کرپشن نا انصافی اور تعصب سے پاک ایک نظام دینا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں فنڈز کی تقسیم تمام علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ہوگی اور اس معاملہ میں کو ئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں منعقدہ ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔جلسے کی صدارت سابق وزیر اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سردار طاہر انور نے کی جبکہ جلسے سے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ، وزیر خزانہ منصوبہ بندی اور صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، مسلم لیگ پونچھ کے صدر سردار اعجاذ یوسف ، صدر باغ مشتاق نئیر، ڈاکٹر محمد حلیم خان، ذاکر شیر افضل ، سردار ریاض روشن ، محمد اعجاز ، ممتاز خان ، تنویر خادم ، آفتاب عارف ، خواجہ عمران اشرف ، محمد خورشید نور، محمد جہانگیر ، رضوان آفتاب ، سردار شاہنواز ، نذیر اعوان ، طاہر انجم ، منظور خان ، ڈاکٹر اشتیاق ، خالد بشیر ، ذوالفقار ایڈووکیٹ ، نجیب ریاض ، طلحہ طارق ، زبیر قادری ، نیئراشرف ، نشاط اعوان ، خرم سرور اور مسعود صدیق نے بھی خطاب کیا ۔وزیر اعظم آزادکشمیرنے کہا کہ موجودہ صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خا ن ایک منجھے ہوئے سفارت کار بھی ہیں اور مسلۂ کشمیر کی پیچیدگیوں سے با خوبی آگا ہ ہونے کے باعث بہتر طور پر عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کر رہے ہیں اور ان کا انتخاب درحقیقت سردار ملی خان ،سبزعلی خان ، سردار بہادر علی خان ، کیپٹن حسین خان ، اور اس طرح کے دیگر مجاہدوں اور شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ راجہ فاروق حید ر خان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیر ی خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ بھارتی افواج کی گولیوں کے آگے ڈٹے ہو ئے ہیں ان کے گھر بار تباہ ہو چکے ہیں اور وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے 13حلقے بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں اور تسلسل کے ساتھ بھارتی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہم فیصلہ کیا ہے کہ روائتی سیاست کو ترک کیا جائے اور بلاتخصیص برابری کی بنیاد پر تمام علاقوں کو ان کا حق دیا جائے ۔ مسلم لیگ کے کار کن اتفاق و اتحاد کا مظاہر ہ کر یں تو ہم عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کو عملی جامع پہنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کفر پر تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم اور نا انصافی پر قائم نہیں رہ سکتی انہوں نے کہاکہ ہم نئی طرح ڈالنا چاہتے ہیں ہمارے آباواجداد نے اسلئے قربانیانہیں دی تھی کہ جو جس کے جی میں آئے کرتا پھرے بلکہ ان کا مقصد عدل و انصاف اور آزادی پر مشتمل معاشرے کا قیام تھا انہوں نے جس عظیم مقصد کے لئے قربانیاں دیں اس کا حصول میرا مشن ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ وہ ایک مقصد او ر نسب العین لے کر آئے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں اپنے انتخاب سے قبل قائد مسلم لیگ نواز شریف اور پارلیمانی پارٹی کو واضح الفاظ میں بتایا تھا کہ میں نا انصافی نہیں کروں گا میں اصولوں پر کسی صورت کمپرومائزنہیں کر وں گا انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بالا دستی کے بغیر کام نہیں چلے گا تمام افراد اور اداروں کو ان کی پاسداری کر نا ہوگی راجہ فاروق حید ر نے کہا کہ مسلم لیگ اور مسلم یوتھ اور ایم ایس ایف کے لوگوں کی عزت نفس کو مجروع نہیں ہونے دیں گے اور انتظامیہ کو انکی جائز شکایات کا ازالہ کر نا ہوگا مگر اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ کوئی کارکن جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرے کارکنوں کی شنوائی ضرور ہوگی مگر صرف جائز مقاصد کے لئے جو کام سابق صدر سردار یعقوب خان نے کئے میں وہ نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو 22ارب روپے کی مقروض تھی سابقہ حکومت نے ہر جگہ بد انتظامی کا مظاہرہ کیا کشمیر لبریشن سیل میں بے جا تعیناتیاں کیں اور حالت یہ ہو گئی کہ 35لاکھ کے اخراجات کرنے کیلئے 6کروڑ روپیہ خرچ کیا جانے لگا اور یہی حال دیگر اداروں کاتھا حتی کہ ملازمین کا GPFتک خرچ کر دیا گیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم احتساب کے نظام کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا اتنا آسان نہیں میں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ احتساب ہوگا اور ضرور ہوگا مگر ہم نے کسی طرح کی افراتفری پیدا نہیں کرنی ۔ ہم بتدریج پورے نظام کے اندر اصلاحات لارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی بیٹی بھی نہیں تعینات ہو سکی ہم نے جو ڈیشل پالیسی وضح کی ہے تاکہ بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقنی بنایا جا سکے سروسزٹربیونل کی تشکیل نو کی ہے جس سے 4ہزار زیر سماعت مقدمات سے صرف سات سو باقی رہ گے ہیں انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ کی تمام بڑی شاہرات کی بہتر گی اور پختگی کا کام جاری ہے اور گوئی نالہ روڈ کو نیشنل ہائی اتھارٹی کے حوالے کیا جا رہا ہے ایک کروڑ روپیہ فی حلقہ صرف بجلی کے ٹرانسفارمر کی تبدیلی پر خرچ کیا جا رہا ہے سڑکات کیلئے 4کروڑ روپیہ فی حلقہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک کار کن ہوں لیڈر نہیں ہوں اور میاں محمد نواز شریف کی حمایت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو نگا میاں نواز شریف نے ہماری مد د کی ہے اور پاکستان کے لئے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ راولاکوٹ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسلہ حل کریں گے جبکہ ایکسپریس وے ٹائیں سے گزرے گی اور گوئیں نالہ روڈ کو ٹچ کرے گی جبکہ کھائی گلہ سے براستہ تولی پیر 13 کلومیٹر سڑک کے علاوہ سنگولہ و علی سوجل روڈ ز بھی تعمیر ہو ں گی انہوں نے کہا کہ ہم اس بجٹ کا 37فیصد تعمیرات پر خرچ کر رہے ہیں اور اس مالی سال میں ساڑھے نو ارب روپے خرچ کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈیڑھ ارب دیا جس سے اندو منٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ میڈیکل اور انجنیئرنگ کے مستحق اور ہونہار طلباء کو وظائف دیں گے اور بے روزگار نوجوانوں کو آسان شرائظ پر قرضے دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ شہر میں 40سولر سٹریٹ لائیٹ لگانے کا اعلان کیا جاتا ہے راجہ فاروق حیدر نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انتخابات مارچ میں بہرصورت منعقد کرائے جائیں گے اور 25فیصد 35سال سے کم عمر کے نوجوان اور خواتین کو منتخب کیا جائے گا انہوں نے عوام کے اس مطالبہ سے اصولی طور پر اتفاق کیا کہ پونچھ اور مظفر آباد ڈویژن میں علیحدہ انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ کا قیام ہونا چاہیے مگر بورڈ کو اپنے اخراجات خوو برداشت کرنے چاہیں اس اصول پر مزید بورڈ بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم آزاد ریاست کو صحیح خطوط پر چلا رہے ہیں باقی سب چے ہوئے کارتوس ہیں جب تک اللہ نہ چاہے میں نہیں جاؤں گا۔ آزادکشمیرکی فضاسیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی اس موقعہ پو خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ صحت و منصوبہ بندی ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خطہ پونچھ کے لوگوں کے لئے بہت محبت اور اخلاص کا جذبہ رکھتے ہیں اور یہ بھی میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ صدر ریاست کے منصب کیلئے سردار مسعود خان کا نام اور کسی نے نہیں بلکہ راجہ فاروق حیدر نے تجویز کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے سواسال کے عرصہ میں بہترین نتائج دیئے جبکہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو تنخواہ دینے کیلئے بھی رقم نہیں تھی اور GPفنڈاور منگلہ اپ ریزنگ تک کے پیسے لگادیئے گئے تھے 4کروڑ روپے ہر حلقہ میں دیئے ڈاکٹر نجیب نے کہا کہ سولہ کروڑ روپیہ مختلف مدات سے بچت کرکے ایمرجنسی سروسز پر لگا یا تاکہ لوگوں وک بروقت طبی امداد اور مفت ادویات میسر آسکیں ۔290کلومیٹر فی حلقہ ہے انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ میڈیکل کالج کو 20کروڑ روپے اضافی طور پر اپنے بجٹ سے دئیے اور باقی میڈیکل کالجز کے برابر لایا تینوں میڈیکل کالجز کا الحاق یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنسسز سے کرایا جسکی ڈگری پوری دینا میں تسلیم کی جاتی ہے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ حکومت نے اپنی 3ترجیحات ، تحریک آزادی کشمیر ، گڈ گورننس اور تعمیرو ترقی پر عمل شروع کر دیا ہے اور مسلم لیگ کے کارکن دوسری جماعتوں کے سامنے سراٹھا کر چل سکتے ہیں کیونکہ یہ حکومت میرٹ پر کام کرتی ہے اور برابری کی بنیاد پر لوگوں کو موقعہ ملتا ہے پونچھ ڈویژن میں چھ ارب روپیہ صرف شاہرات کی تعمیر پر خرچ کیا جار ہا ہے انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی حکومت اور اتفاق و اتحاد کارکنوں کی ذمہ داری ہے حکومت کارکنوں کو مایوس نہیں کرے گی لیکن جن خطوط پر اعلی مقاصد کیلئے حکومت کا م کر رہی ہے کارکنوں کو بھی ان کا ادراک کرنا ہو گا ۔