مٹہ ،ملاکنڈ ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
مٹہ ( نما ئندہ پاکستان )ملاکنڈ ڈینٹل کالج اینڈ جنرل ہسپتال مٹہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کی مفت علاج اور معائنہ کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں دانتوں کی مریضوں کی بھی خصوصی علاج کی گئی عوام اپنے تسلی بخش علاج کیلئے اب مٹہ میں ہمارے خدمات حاصل کریں احمد شاہ اور ڈاکٹر ممتاز کے میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملاکنڈ ڈینٹل اینڈ جنرل ہسپتال مٹہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ ہو اجس میں بڑی تعداد میں مریضوں کی مفت علاج کی گئی فری میڈیکل کیمپ میں خصوصی طور پر دانتوں کے ماہر لیڈی اور مرد ڈاکٹروں نے دانتوں کی بھی مفت علاج اور معائنہ کیا اور مریضوں کو مفت ادوات فراہم کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹوں احمد شاہ اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتاز نے کہا کہ اب مٹہ کی عوام کو اپنے تسلی بخش علاج کیلئے مینگورہ یا پشاور جانے کی ضرورت نہیں بلکے اب تمام اہم امراض کے ماہر ڈاکٹرز ملاکنڈ ڈینٹل اینڈ جنرل ہسپتال مٹہ میں موجود ہے اور عوام کو اب اپنا علاج تسلی بخش طور پر یہاں کرنا چایئے انہوں نے کہا کہ وہ مٹہ کی دیگر علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگانے کی بندوبست کررہے ہیں تاکہ یہاں کی عوام کو صحت کی مد میں کچھ نہ کچھ مدد مل جائے یادرہے کہ فری میڈیکل کیمپ میں سرجن ڈاکٹر جاوید سواتی لیبروسکوفی ڈاکٹر عبدالقدیر کارڈیا لوجسٹ ڈاکٹر محمد علی شاہ ڈاکٹر فہد لیڈی ڈاکٹر حمیرا فرمان جنرل فزیشن ڈاکٹر فضل محمد ڈاکٹر اکرام لمعبود ڈاکٹر اکرام اللہ اور دیگر ڈاکٹروں نے حصہ لیا اور مریضوں کی معائنہ کیا