تیسرا آئی جی پی خیبرپختونخوا انٹر اکیڈمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

تیسرا آئی جی پی خیبرپختونخوا انٹر اکیڈمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سپورٹس رپورٹر) تیسراآئی جی پی خیبر پختونخواہ انٹر اکیڈمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنمنٹ2017" ملک سعد گرین کرکٹ اکیڈیمی نے جیت لیا۔آئی جی پی خیبر پختونخواہ صلاح الدین" کے نام سے ارباب نیاز کرکٹ سٹڈیم پشاور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ملک سعد شہید ٹرسٹ کے تعاون سے کھیلے گئے اس ٹورنمنٹ کے فائنل میں خیبر ایجنسی کرکٹ اکیڈیمی کو 36رنز سے شکست دیدی۔فائنل کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبر پختونخوا جنید خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیان اور نقعد انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر جنید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے نوجوان کھلاڑی مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور اسی طرح ٹورنامنٹ کی وجہ سے مستقبل میں یہ نوجوان کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں ۔فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے نقعد اور رنرز اپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 50ہزار کا نقعد انعام دیا گیا۔اس کے علاوہ ڈائریکٹرجنرل جنید خان نے سپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی ان دونوں ٹیموں کے لئے ایک لاکھ اور پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا۔ٹورنمنٹ کے بہترین وکٹ کیپر ایاز خان ،بہترین بولرز فرحاد خان اور حسنین جاوید رہے۔نامدار خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور شہر یار خان کو بہترین آل راونڈر کا انعام دیا گیا۔فائنل میں ٹاس جیت کر ملک سعد گرین نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 136رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔عدنان خان نے سب سے زیادہ 29رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے شامل تھے۔شکیل اور نامدار 21,21رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر تھے۔عزیز خان نے دو چھکوں کی مدد سے 19رنز سکور کئے۔خیبر ایجنسی کی جانب سے احسان عابد کامیاب بولر رہے جنہوں نے 26رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہارون نے 23اور عادل آفریدی نے 31رنز دیکر دو دو وکٹیں حاصل کئے۔جواب میں خیبر اکیڈیمی کے نوجوان ملک سوعد کے سپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور 20رنز پر چار وکٹیں گنوا دی ۔بعد میں آنے والے ٹیل اینڈرز کچھ مزاحمت کی لیکن فتح سے 36رنز کی دوری پر رہے۔اور پوری ٹیم 100رنز پر آوٹ ہوگئی۔محمود نے تین چوکوں کی مدد سے 20رنزبنائے۔ہارون 16رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ عادل نے 15رنز بنائے۔ملک سعد گرین کی جانب سے لیفٹ آرم سپنر معاز خان نے بہترین بولنگ کی اور 15رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اعجاز خان ،حسنین اور مصطفی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ کو محمد تنویر اور خرم شہزاد نے سپر وائز کیا ۔واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 18اکیڈیموں نے حصہ لیا تھا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان شہید ملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی ٹرسٹ ہمیشہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ وترقی میں اہم رول ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کرکٹ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے جن کو مزید پالش کرنے کیلئے صوبائی حکومت پشاور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے جدید طرز کی انڈور کرکٹ اکیڈمی اور انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کا سٹیڈیم تعمیر کررہا ہے جسکا باضابطہ افتتاح اگلے ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کرینگے ۔