لنڈی کوتل بازار کی کار پارکنگ میں دھماکہ، ایک شخص زخمی

لنڈی کوتل بازار کی کار پارکنگ میں دھماکہ، ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی ( مانیٹرنگ ڈیسک) لنڈی کوتل بازار میں گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لنڈی کوتل کے بازار میں صبح ساڑھے 8 بجے کار پارکنگ میں دھماکہ ہوا جس کے باعث پارکنگ میں موجود ایک شخص زخمی ہوگیا جسے لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مشکوک افراد کی چیکنگ شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، صبح کا وقت ہونے کے باعث بازار میں رش نہیں تھا اس لیے دہشتگرد مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
دھماکہ