مظفر آباد، پیٹرول ،ڈیزل مہنگا ہونیکا بہانہ ،ٹرانسپورٹر ں کا کرایوں میں خود ساختہ اضافہ
مظفرآباد(بیورورپورٹ)پیٹرول،ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں از خود اضافہ کرتے ہوئے مسافروں پر کرایہ بم گرانا شروع کر دیا۔ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی،شہری سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر چناسی، بٹلیاں، مالدھی، دھمن جول، ڈنہ ،نیاز پورہ،ہوتریڑی روٹ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں میں مالکان نے از خود اضافہ شروع کر دیا۔مختلف روٹس پر کرایہ میں دس سے 30روپے اضافہ کر کے شہریوں کو لوٹنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ٹریفک پولیس،ضلعی انتظامیہ اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران کی خاموشی سے ٹرانسپورٹروں کو کھلی چھوٹ مل گئی۔ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں نے زائد کرایہ وصولی کے لیے مسافروں سے بدزبانی،لرائی جھگڑے معمول بنا لیے۔ہائی ایس ٹیوٹا میں 18سوارویوں کے بجائے 24سے زائد سوار اور چھت پر بھی اوولوڈنگ کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ شروع۔ٹریفک پولیس،ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران کی جانب سے نوٹس نہ لیے جانے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔تین دن کے اندر اگر کارروائی نہ کی گئی تو ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔