پاکستان زلزلہ متاثرین کے55ارب روپے واپس کرئے،شیخ عقیل الرحمن
مظفرآباد (بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیرو چیئرمین آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان متاثرین زلزلہ متاثرین کے 55ارب روپے فوری واپس کرے جو زرداری لے گئے تھے۔موسم سرما آرہا ہے ۔1400سکول کی تعمیر نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو چھت میسر نہیں ہے وہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر پلاننگ سیر ا نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 1400سکولز کی تعمیر کرنا باقی ہے ۔آزادحکومت بھی زلزلہ متاثرین کے55ارب روپے کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور حکومت پاکستان سے یہ رقم واپس لے تاکہ سکولز کی تعمیر یقینی بنائی جاسکے اور موسم سرما میں طلبہ کو چھت میسر آسکے ۔شدید سرد موسم میں سکولز کی عمارتیں تعمیر نہ ہونے کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر بھی اس حوالے سے شور مچار رہی ہے لہذاا ن کو چاہیے کہ وہ بھی اس حوالے سے سنجیدہ ہوکر اپنا کردار ادا کریں۔