کوٹلہ رینج کمپارٹ11،15سے خشک لکڑی کی نکاسی کے اقدامات کیے جائیں،میرمحمد اقبال

کوٹلہ رینج کمپارٹ11،15سے خشک لکڑی کی نکاسی کے اقدامات کیے جائیں،میرمحمد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)کوٹلہ رینج نے کمپارٹ نمبر 11،15نالہ جھگیاں سے خشک اور گری پری لکڑی کی نکاسی کے اقدامات کیے جائیں ۔وزیر جنگلات اور سیکرٹری جنگلات قیمتی اثاثہ کو بچانے کیلئے قریب ترین ڈپو قائم کر کے عوامی ضروریات کو پورا کریں ۔ان خیالات کا اظہار حلقہ کوٹلہ کے رہنما پیپلز پارٹی میر محمد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مچھیارہ نیشنل پارک کی آڑ میں کروڑوں روپے کی قیمتی خشک لکڑی کی نکاسی کے خلاف واویلا کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔محکمہ جنگلات خشک درختان اور گری پڑی لکڑی کی نکاسی کے اقدامات کرے ۔انہوں نے وزیر جنگلات،سیکرٹری جنگلات ،ناظم اعلیٰ جنگلات اور مہتمم جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نکاسی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی اثاثہ عوام کے استعمال میں لا کر آمدن سرکاری خزانہ میں جمع کروائی جا سکے ۔