این ٹی ایس کیخلا ف درخواست صوبائی حکومت کو نوٹس جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلے کے لیئے این ٹی ایس ٹیسٹ کیخلاف درخواست پر حکومت اور ہائیرایجوکیشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ جمعہ کو میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 8نومبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میڈیکل کے طلبہ و طالبات پہلے ہی کئی مراحل پر ٹیسٹ دیے چکے۔ این ٹی ایس غیر ضروری ہے۔ ٹیسٹ سے ایک روز قبل پرچہ آٹ کیسے ہوا تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے حتمی فہرست تیار کرنے کے لئے این ٹی ایس کو روکا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی 22 آکتوبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کالعدم قرار دیا جائے۔ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے از سر نو انٹری ٹیسٹ کا حکم دیا جائے۔