ڈاکٹرغلام مجتبیٰ کے خاندان کا نام’’ گینز بک ریکارڈ‘‘ میں درج

ڈاکٹرغلام مجتبیٰ کے خاندان کا نام’’ گینز بک ریکارڈ‘‘ میں درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکہ کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کا اہم کردار ہے جوکہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے ان کا خیالات کا ااظہار چیئرمین پاکستان پالیسی انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور ان کے بچوں نے مختلف شعبوں میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہاکہ میری مرحومہ بیوی پاکستان کی پہلی خاتون تھی جنہوں نے امریکہ فارمیسی لائنسنگ کا امتحان نیویارک اسٹیٹ بورڈ سے پہلی کوشش میں پاس کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ کراچی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ بھی تھیں۔ اسی طرح میری چھ بچوں میں سے پانچ یا تو امریکہ میں پرائمری کیئر، ریڈیالوجی، گائناکوجی اورڈرمیٹالوجی کی میڈیکل تعلیم مکمل کرچکے ہیں یاپھر مکمل کررہے ہیں۔جبکہ چھٹا بچہ بزنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کررہا ہے۔ آنے والے ایک سال میں تاریخ رقم ہوجائیگی اور خاندان کا نام’’ گینز بک ریکارڈ‘‘ درج ہوگا جس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے افراد ہوں گے۔ یہ ریکارڈ پاکستان اور امریکہ دونوں کے لیے خوش کا باعث ہوگا۔ پاکستانی امریکن دس فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ہماری کمیونٹی کا امریکہ کی ترقی میں اہم رول ہے اور اس پر ہم ریاستہائے امریکہ کے شکر گزار ہیں جہاں پر تعصب سے بالاتر ہوکرتمامِ شہریوں کو سہولیات دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہمیں چائنہ اور تائیوان کو ماڈلز کی پیروی کرکے تارکین وطن کے لیے صورتحال بہتر کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن کے ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ڈاکٹر عائشہ مجتبیٰ (جوکہ میامی کے پلانٹیشن اسپتال میں کام کرتی ہیں) نے کامیاب سے سکائی ڈائیونگ کی ہے ۔اس نے فلوریڈا میں جہاز سے دس ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ سے کود کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔