سموگ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع ،مصنوعی بارش کے انتظام کا مطالبہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے محکمہ ماحولیات کی نااہلی اورسموگ پرپنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع کرا دی،تحریک التواپی ٹی آئی کے ملک تیمورمسعودکی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ ماحولیات نااہلی چھوڑکرمصنوعی بارش کاانتظام کرے ،تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سموگ سے فضابدستورزہرآلود ہے،شہری آنکھ،کان،گلے سمیت دیگربیماریوں کاشکارہورہے ہیں،محکمہ ماحولیات مصنوعی بارش کا انتظام کرے۔
مزید پڑھیں:۔اسٹیبلشمنٹ 18 ویں ترمیم کے ذریعے ملنے والے حقوق چھیننا چاہتی ہے : چیئرمین سینیٹ