نوازشریف کو اب ہمارے ساتھ کی ضرورت کیوں پڑی،جمہوریت کیلئے سب کچھ کریں گے کسی ایک شخص کو بچانے کیلئے نہیں،آغا سراج درانی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کواب ہمارے ساتھ کی ضرورت کیوں پڑی، جمہوریت کیلئے سب کچھ کریں گے نوازشریف کوبچانے کیلئے نہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھاکہ جب ہم نے جمہوریت کی خاطر ساتھ دیا اس وقت ہم اچھے تھے ،اس وقت صورتحال نوازشریف کے ہاتھ سے نکل چکی ہے،آغاسراج درانی نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کاسامناکیا،ن لیگ بھی کرے۔
سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ اپوزیشن میں اتحاد نہیں ،نیب کیخلاف متحد آواز نے اٹھ رہی ،ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کوہراساں کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔