میرا جی نے ٹائی ٹینک کا مشہور گانا گایا تو سننے والے ’سکتے‘ میں آ گئے، ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون اگر سن لیں تو ”پُھڑک “ کر مر جائیں گے

میرا جی نے ٹائی ٹینک کا مشہور گانا گایا تو سننے والے ’سکتے‘ میں آ گئے، ٹائی ...
میرا جی نے ٹائی ٹینک کا مشہور گانا گایا تو سننے والے ’سکتے‘ میں آ گئے، ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون اگر سن لیں تو ”پُھڑک “ کر مر جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ میرا شوبز سے متعلقہ معاملات سے زیادہ ”عجیب و غریب“ وجوہات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ کبھی ان کی گلابی انگلش لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے تو کبھی ان کے ”شوہروں“ کے معاملات انہیں سرخیوں میں لے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سموگ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع ،مصنوعی بارش کے انتظام کا مطالبہ
اس مرتبہ انہوں نے گانا گانے کی ”جرات“ کی اور اب بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ میرا ایک تقریب میں شریک ہوئیں تو انہیں مشہور فلم ٹائی ٹینک کا مشہور گانا گانے کی فرمائش کی گئی۔ اب ان کی انگلش کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں اس لئے انہیں یہ گانا لکھ کر دیدیا گیا کہ کہیں وہ اس میں اپنے ایجاد کردہ الفاظ ہی شامل نہ کر دیں۔ میرا جی نے ایک ہاتھ میں مائیک تھاما اور پرچی دیکھ کر گانا شروع کر دیا، جیسے ہی انہوں نے گانا شروع کیا تو سننے والے ’سکتے‘ میں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نوازشریف کو اب ہمارے ساتھ کی ضرورت کیوں پڑی،جمہوریت کیلئے سب کچھ کریں گے کسی ایک شخص کو بچانے کیلئے نہیں،آغا سراج درانی
ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ انہوں نے اچھا نہیں گایا بس ذرا ”پریکٹس“ کم تھی شائد اس وجہ سے وہ گانے کا ’حق‘ ادا نہ کر سکیں۔ لیکن اتنا ضرور جانتے ہیں کہ اگر ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون سن لیں تو وہ ”پُھڑک“ کر مر ضرور جائیں گے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

تفریح -