30 ہزار زائرین ایران جانے کیلئے تفتان پہنچ گئے، کئی دن سے پھنسے ہیں: متاثرین
کوئٹہ (ویب ڈیسک) 30 ہزار پاکستانی زائرین ایران جانے کیلئے تفتان پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زائرین کی بڑی تعداد کی وجہ سے کلیئرنگ میں تاخیر ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دن سے تفتان میں پھنسے ہوئے ہیں، کھانے پینے کی اشیاءحاصل کرنے میں مشکلات ہیں۔ ڈی سی چاغی شہگ بلوچ کے مطابق تفتان میں پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں زائرین پہنچے ہیں، 15 ہزار زائرین کو کلیئر کر کے ایران بھیج دیا ہے، مزید آٹھ ہزار زائرین کو دو روز میں کلیر کر دیا جائے گا، تمام زائرین کو کھانا، پانی انتظامیہ کی جانب سے مہیا کیا جا رہا ہے۔