شاداب خان نے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے بعد اب تک کا سب سے جذباتی بیان جاری کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ حسن علی سے بھی رہا نہ گیا، ”چھوٹو“ نے ہر پاکستانی کی آنکھیں نم کردیں

شاداب خان نے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے بعد اب تک کا سب سے جذباتی بیان جاری کر ...
شاداب خان نے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے بعد اب تک کا سب سے جذباتی بیان جاری کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ حسن علی سے بھی رہا نہ گیا، ”چھوٹو“ نے ہر پاکستانی کی آنکھیں نم کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گئی ہے اور اب پاکستانیوں کو شدت سے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے اعلان کا انتظار ہے تاکہ ایک مرتبہ پھر لاہور میں میلہ لگے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بابر اعظم، رومان رئیس، عثمان شنواری اور عماد وسیم کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد،پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے تشویشناک خبر آ گئی
فاسٹ باﺅلر محمد عامر سمیت قومی ٹیم میں شامل متعدد کھلاڑیوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ’گھر‘ میں اپنے لوگوں کے سامنے کرکٹ کھیلی اور یہ محسوس کیا کہ اپنوں کے سامنے کا مزہ کیا ہوتا ہے۔
نوجوان ’ہیرو‘ باﺅلر شاداب خان نے بھی جب اپنوں کا پیار محسوس کیا تو ان کے جذبات ہی کچھ اور تھا جس کا اظہار کرنے کیلئے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا توحسن علی بھی چپ نہ رہ سکے۔
شادب خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”اپنے لوگوں کے سامنے، اپنے پاکستان کے سٹیڈیم میں کراﺅڈ کیساتھ جیت کا جشن منانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سموگ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع ،مصنوعی بارش کے انتظام کا مطالبہ

انہوں نے یہ پیغام جاری کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانیوں کے کمنٹس کی لائن لگ گئی اور شاداب خان کے دوست اور چیمپینز ٹرافی کے بہترین باﺅلر حسن علی بھی میدان میں آ گئے جنہوں نے ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے لکھا ”صحیح کہا دوست“

مزید :

کھیل -