سینیٹر حافظ حمد اللہ کا سینیٹر رحمان ملک کو سورة اخلاص آنے کی تصدیق کردی

سینیٹر حافظ حمد اللہ کا سینیٹر رحمان ملک کو سورة اخلاص آنے کی تصدیق کردی
سینیٹر حافظ حمد اللہ کا سینیٹر رحمان ملک کو سورة اخلاص آنے کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے سابق وزیر داخلہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو سورة اخلاص آنے کی تصدیق کر دی .جے یو آئی کے فاضل سینیٹر کے مطابق وہ رحمان ملک سے تین بار سورة اخلاص سن چکے ہیں جمعہ کو قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں رحمان ملک کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بلند کیا اور تصدیق کی کہ رحمان ملک کو پوری سورة اخلاص یاد ہے ۔اجلاس میں بلوچستان کی چیک پوسٹوں کی زیادتیوں کے معاملات پر ایجنڈا آئٹم مکمل ہوا تو اجلاس سے جاتے ہوئے سینیٹر حافظ حمد اللہ سینیٹر رحمان ملک کے پاس آئے چیئرمین کمیٹی انہیں دیکھ کر کھڑے ہوگئے انہوں نے رحمان ملک کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں ڈال کر بلند کیا اور کہا کہ آج میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ رحمان ملک کو سورة اخلاص آتی ہے تین بار سن چکا ہوں۔

مزید :

اسلام آباد -