بھارت میں کرکٹ کا ایک اور سکینڈل، مداح رانجی ٹرافی میچ کے دوران پچ پر گاڑی لے آیا

بھارت میں کرکٹ کا ایک اور سکینڈل، مداح رانجی ٹرافی میچ کے دوران پچ پر گاڑی لے ...
بھارت میں کرکٹ کا ایک اور سکینڈل، مداح رانجی ٹرافی میچ کے دوران پچ پر گاڑی لے آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کرکٹ کے ایک کے بعد ایک سکینڈلز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ سکینڈل اس وقت بنا جب رانجی میچ کے دوران ایک مداح اپنی گاڑی سمیت سٹیڈیم کی پچ پر پہنچ گیا، مداح کی اس حرکت نے بھارت میں کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی دلی میں رانجی ٹرافی کا میچ اس وقت روکنا پڑ گیا جب کھیل کے اختتام سے محض 20 منٹ قبل ایک شخص اپنی کار پچ پر لے آیا اور دو مرتبہ پچ پر گاڑی چلائی، میچ میں دلی اور اتر پردیش کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جبکہ اس موقع پر گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ایشانت شرما اور رشب پانٹ سمیت دیگر انٹرنیشنل کرکٹرز بھی میدان میں موجود تھے۔ کار سوار شخص کو پچ کی جانب آتے دیکھ کر امپائرز اور کھلاڑیوں نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ کسی کو بھی خاطر میں نہ لایا اور با آسانی پچ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاداب خان نے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے بعد اب تک کا سب سے جذباتی بیان جاری کر دیا، حسن علی سے بھی رہا نہ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردیں
پالم کے علاقے میں واقع ایئر فورس اسپورٹس کمپلیکس میں گاڑی لے کر میدان میں آنے والے ’گریش شرما‘ نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں میدان میں داخل ہوتے وقت کسی بھی قسم کی سکیورٹی نظر نہیں آئی اور نہ ہی انہیں سٹیڈیم سے داخلے کے وقت روکا گیا، ’ میرے پچ پر گاڑی چلانے سے سخت سکیورٹی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے‘۔


واضح رہے کہ رانجی ٹرافی کا یہ میچ دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں شیڈول تھا لیکن بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 میچ کے سبب اسے مجبوراً پالم میں موجود گراو¿نڈ میں منتقل کرنا پڑا۔پچ پر گاڑی چلانے کا واقعہ پیش آنے کے بعد انتظامیہ نے اس بات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے کہ آئندہ اس سٹیڈیم کو میچ دیا جائے یا کہیں اور میچز کرائے جائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چند دن قبل بھارت میں انٹرنیشنل میچ سے قبل پچ فکسنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا جب ایک رپورٹر کے اسٹنگ آپریشن نے کیوریٹر کی پچ فکسنگ کا بھانڈہ پھوڑ دیا تھا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران ویرات کوہلی کے واکی ٹاکی استعمال کرنے سے بھی کافی ہنگامہ مچا تھا۔

مزید :

کھیل -