جہازکی پرواز سے پہلے لاﺅنج میں بیٹھے مسافر کی روح پرواز کرگئی

جہازکی پرواز سے پہلے لاﺅنج میں بیٹھے مسافر کی روح پرواز کرگئی
جہازکی پرواز سے پہلے لاﺅنج میں بیٹھے مسافر کی روح پرواز کرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (صباح نیوز) سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جہاز کی پرواز سے پہلے مسافر لاﺅنج میں بیٹھے مسافر کی روح پرواز کرگئی۔سمبڑیال کے قریبی گاﺅں بھوپالوالہ کا رہائشی 45سالہ نواز بٹ نجی ایئر لائن کی فلائٹ کے ذریعے کویت جانے کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہنچا تو متعلقہ حکام نے اس کو اور اس کے سامان کو چیک کرنے کے بعد کلیئر کرتے ہوئے بورڈنگ کارڈ جاری کردیا۔ وہ بورڈنگ کارڈ لے کر مسافر لاﺅنج میں بیٹھا جہاز کی پرواز کا انتظار کررہا تھا کہ اچانک ہارٹ اٹیک سے اس کی روح پرواز کر گئی۔

مزید :

سیالکوٹ -