پیپلزپارٹی کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف کل سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف کل سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کی ہدایت کر دی ،اس حوالے سے پیپلزپارٹی کل سے ضلعی اور تحصیل سطح پر احتجاجی مظاہرے گی ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا،بجلی کی پیداوار کے نام پر عوام سے دھوکا کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں 3 گنااضافہ کردیا گیا لیکن لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی اس کے علاوہ گردشی قرضے اتارنے کے نام پر اربوں روپے اڑا دیئے گئے ،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کل سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف ضلعی اور تحصیل سطح پر مظاہرے کرے گی جن سے مقامی رہنما خطاب کریں گے۔