ترکی کے بعد ایک اور دوست ملک نے بھی اردو زبان میں ڈرامے پیش کرنا شروع کردیے، ڈرامہ پاکستان میں کب اور کس چینل پر پیش کیا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ترکی کے بعد ایک اور دوست ملک نے بھی اردو زبان میں ڈرامے پیش کرنا شروع کردیے، ...
ترکی کے بعد ایک اور دوست ملک نے بھی اردو زبان میں ڈرامے پیش کرنا شروع کردیے، ڈرامہ پاکستان میں کب اور کس چینل پر پیش کیا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں برادر اسلامی ملک ترکی کے ڈرامے پہلے ہی کافی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے دوست ملک چین نے بھی اپنے ڈرامے اردو زبان میں پیش کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ چین کا پہلا ڈرامہ ’ بیجنگ یوتھ‘ آج پی ٹی وی ہوم پر پیش کیا جائے گا۔

چین کے پاکستان میں چیف آف مشن لی جن ژاﺅ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ آج (ہفتہ ) سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پی ٹی وی ہوم پر چینی ڈرامہ ’ بیجنگ یوتھ‘ نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ بیجنگ یوتھ 36 اقساط پر مشتمل ہے جو شام 7 بج کر 45 منٹ پر ٹی وی سکرینز پر آن ایئر ہوگا۔ لی جن ژاﺅ کے مطابق اس ڈرامے کو اردو زبان میں ڈب کرنے کا کام ’ چین انٹرنیشنل ریڈیو‘ نے کیا ہے جبکہ اس کی ڈبنگ کراچی میں مکمل کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل ترک ڈرامے بھی پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیے جارہے ہیں جو عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر چکے ہیں۔