میئر کراچی وسیم اختر کا انتہائی اقدام،ارشد وہرا کی سکیورٹی پر مامور سٹی وارڈنز کو واپس بلا لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر نے ارشد وہرا کی پی ایس پی میں شمولیت ڈپٹی میئرکی سیکیورٹی پرمامورسٹی وارڈنز کو واپس بلالیااور سیکرٹری فہیم بیگ کوبھی دفترخالی کرنے کاحکم دے دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد وہرا کی پی ایس پی میں شمولیت پر ناراض ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر نے ڈپٹی میئرارشد وہراکی سیکیورٹی پرمامور سٹی وارڈنزکو واپس بلا لیااورسیکرٹری کو دفتر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کوتمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے اور استعفے سے متعلق پارٹی قیادت سے مشاورت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ارشد وہرہ کے مستعفی نہ ہونے پر ایم کیوایم کا الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ