سموگ اور دھند کتنے دن تک اسی طرح رہے گی ؟محکمہ موسمیات نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ سن کر شہریوں کے ہوش اڑ جائیں گے

سموگ اور دھند کتنے دن تک اسی طرح رہے گی ؟محکمہ موسمیات نے ایسی پیشگوئی کر دی ...
سموگ اور دھند کتنے دن تک اسی طرح رہے گی ؟محکمہ موسمیات نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ سن کر شہریوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں سمیت بالائی علاقوں میں آئندہ دس روز تک بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں جس کے باعث سموگ اور دھند کے مزید دس دن تک رہنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔
نجی  ٹی وی جیونیوز  کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اس ماہ کے آخر میں بارش کے امکانات ہیں جس کے باعث سموگ اور دھند میں کمی ہو گی جبکہ سموگ کے ہلکے اسرات اسلام آباد میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں ۔
دوسری جانب پنجاب میں گزشتہ چند روز سے شدیدسموگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ ان حادثات میں اب تک 9 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔
پنجاب حکومت نے سموگ کی روک تھام کے لیے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے فصلوں، ٹائروں اور کوڑے کو آگ لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔صوبائی حکومت کے مطابق سموگ بھارتی پنجاب میں چاول کی فصلوں کے مڈھوں کوآگ لگانے سے ہوئی، سموگ کی روک تھام کی ذمے داری محکمہ تحفظ ماحولیات کی ہے، محکمہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

مزید :

ماحولیات -