شاہ رخ خان کے مداح موبائل فون سے محروم ہوگئے
ممبئی(یواین پی ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بنگلے منت کے باہران کے چاہنے والوں کے 13 موبائل فون چوری ہوگئے۔
سنی لیون کے بعد میا خلیفہ بھی بھارتی فلم میں اداکاری کرتی ہوئی جلد نظر آئیں گی:بھارتی اخبار کا دعویٰ
میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ رخ کے چاہنے والے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور چلا چلا کر شاہ رخ سے اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے کہ اچانک انہیں پتہ چلا کہ ان کے موبائل فون چوری ہوگئے ہیں۔تاہم باندرا پولیس سٹیشن میں کنگ خان کے گھر’’ منت ‘‘کے باہر 13 موبائل فون چوری ہونے کی شکایت درج کی گئی ہے۔
متاثرہ شخص ’’ انکیت ‘‘نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور چھتیس گڑھ سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے گئے تھے ، وہاں رش اتنا زیادہ تھا کہ پتہ ہی نہیں چلا کب موبائل چوری ہوگیا۔