سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے پسندیدہ نغموں اور فلموں کی فہرست جاری کردی

سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے پسندیدہ نغموں اور فلموں کی فہرست جاری کردی
سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے پسندیدہ نغموں اور فلموں کی فہرست جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق القاعدہ رہنماءکو اردو اور پشتو کے لازوال گیت پسند تھے جبکہ وہ بچوں کے کارٹون اور دستاویزی فلموں کا شوق بھی رکھتے تھے ۔

اسامہ بن لادن کو سب سے زیادہ کونسی فلم پسند تھی؟ ایبٹ آباد کمپاﺅنڈ سے ملنے والی دستاویزات میں ایسا انکشاف کہ امریکی بھی حیران پریشان رہ گئے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں کیے جانے والے امریکی آپریشن کے بعد سی آئی اے اسامہ بن لادن کے مکان سے ملنے والی دستاویزات مئی 2015 کے بعد مرحلہ وار سامنے لائی جس میں یہ چوتھی اور سب سے بڑی قسط تھی، سی آئی اے نے دستاویزات جاری کرنے کے محض چند گھنٹوں کے بعد ہی انہیں اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا تاہم دستاویزات ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی ، ان دستاویزات میں مشہور پشتو گیت ”بی بی شیرینی“ کے آٹھ وریژن ، نصرت فتح علی خان کی پنجابی قوالیاں ” اڈیکاں وچ رت لنگ گئی “ ، کتھے عشق دا روگ “ اور راحت فتح علی خان کی قوالی ”میرے دل کی دنیا“ شامل تھیں ۔ اسامہ بن لادن انڈین گانے ” ایک ملاقات ضروری ہے صنم “، ”بے وفا “ ، ”دل کتنا نادان ہے“ ، ” آ اب لوٹ چلیں “ اور دیگر گانے شامل تھے۔ سی آئی کی دستاویزات کے مطابق پشتو گانے” پیخاور کھو پیخاور“، ”کراچی تے روانے گے“ اور پشتو رقص ”اتن“ کا گانا بہت زیادہ پسند تھا۔

اپنی جان کو خطرات کے باعث لبنان کے وزیر اعظم سعدالحریری نے استعفیٰ دے دیا
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے مطابق اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے ہالی وڈ کی کئی فلمیں، بچوں کے کارٹون اور دستاویزی فلمیں بھی ملیں ۔ ان فلموں میں کارٹون ”لٹل“، ”بیٹ مین گوتھم نائٹ“ ، نیشنل جیوگرافک کی دستاویزی فلمیں ”کنگ فو کلرز“اور ”ورلڈز ورسٹ وینم“ ، سی این این کی دستاویزی فلم”ورلڈز موسٹ وانٹڈ“،کمپیوٹر گیم ”ریزیڈنٹ ایول“ اور دستاویزی فلم”'ویئر ان دی ورلڈ از اسامہ بن لادن“شامل تھیں۔