القاعدہ کاخاتمہ پاکستان ودیگر ملکوں کے تعاون سے ممکن ہوا:ملیحہ لودھی
نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوبہ ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطے میں القاعدہ کاخاتمہ پاکستان کی کوششوں اور دیگر ملکوں کے تعاون سے ممکن ہوا۔ دہشت گردی اورسائبرکرائم جیسے خطرات کوکوئی ملک تنہا ختم نہیں کرسکتا۔
سی پیک میں چینی سرمایہ کاری کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی سرمایہ کاروں پر پاکستان کا اعتماد کم ہوا ہے: محمد زبیر عمر
چینی خبررساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے جڑی دنیامیں کوئی بھی ملک یا ممالک کاگروہ سکیورٹی کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔ملیحہ لودھی نے چین کے صدرشی کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی بنانے نظریہ عالمی امن کیلئے انتہائی اہم ہے،چینی صدرکانظریہ صرف چندنہیں بلکہ تمام اقوام کی خوشحالی اورترقی کاسبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ 3براعظموں اور60ممالک پرپھیلاچین کاون بیلٹ ون روڈمنصوبہ ساڑھے4ارب افرادکیلئے ہے،اقتصادی راہداری سے چین،جنوب اوروسط ایشیاکے3ارب افرادکوبھی فائدہ ہوگا۔