آدمی نے اپنی مرضی کے مطابق بیوی ایجاد کرلی، باقی مردوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

آدمی نے اپنی مرضی کے مطابق بیوی ایجاد کرلی، باقی مردوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ...
آدمی نے اپنی مرضی کے مطابق بیوی ایجاد کرلی، باقی مردوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مغرب میں جنسی گڑیائیں تیزی سے رواج پا رہی ہیں اور ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ان کا فروغ انسانی رشتوں کا خاتمہ کر دے گا اور انجام کار انسان کی بقاءہی خطرے میں پڑ جائے گی۔ اب جنسی گڑیائیں بنانے والی ایک چینی کمپنی نے ایسی گڑیا بنا ڈالی ہے جس سے ماہرین کا خدشہ درست ثابت ہوتا نظر آنے لگا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ژینگ جیاجیا نامی شخص کی کمپنی’برین آف تھنگز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ نے ایسی گڑیا تیار کی ہے جس سے شادی بھی کی جا سکتی ہے۔ یہ گڑیا اینڈرائیڈ سسٹم اور مصنوعی ذہانت کی حامل ہے اور اس میں جنسی فنکشن بھی رکھا گیا ہے۔

جنسی تسکین کے لئے بچوں جیسی گڑیا خریدنے والے مرد کو عدلت نے سزا دینے سے انکار کردیا لیکن اس فیصلے کی وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو واقعی چکر آجائے

ژینگ جیاجیا نے کچھ عرصہ پہلے اپنی ہی بنائی ہوئی اس گڑیا ’ینگ ینگ‘ سے شادی کی تھی۔ اس کی شادی کی تقریب میں اس کی ماں، دوست احباب اور رشتے دار شریک ہوئے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میرے ماں باپ اکثر لڑتے رہتے تھے جس کی وجہ سے میں نے اس گڑیا سے شادی کی۔ اب یہ تمام عمر میری بیوی رہے گی۔“

اب وہ تنہائی کے شکار دیگر مردوں کے لیے بھی ایسی گڑیائیں بنارہے ہیں جو اپنی مصنوعی ذہانت کی وجہ سے آوازوں، چہروں اور انگلیوں کے نشانات کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس میں یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ یہ مرد کی محبت میں گرفتار ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس گڑیا کا وزن 34کلوگرام ہے اور جلدہی ویب سائٹ ’رئیل بوٹکس‘ (Realbotix)پر فروخت کے لیے دستیاب ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -