وہ عورت جس نے فیس بک پر مردوں کو شرمناک جال میں پھنسایا اور پھر ان کے لئے ایک بھیانک خواب بن گئی

وہ عورت جس نے فیس بک پر مردوں کو شرمناک جال میں پھنسایا اور پھر ان کے لئے ایک ...
وہ عورت جس نے فیس بک پر مردوں کو شرمناک جال میں پھنسایا اور پھر ان کے لئے ایک بھیانک خواب بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک جسم فروش خاتون مردوں سے پیسے لیتی اور پھر ان کی خواہش پوری کرنے کی بجائے ایسا کام کر دیتی کہ سن کر ہر مرد کے پسینے چھوٹ جائیں۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق گلاسگو کی 23سالہ جیڈی کرافرڈنے جسم فروشی کی ویب سائٹ اپنی سروسز کی تشہیر کر رکھی تھی جہاں سے مرد اس سے رابطہ کرتے، وہ ان مردوں سے واٹس ایپ اور فیس بک پر ذاتی معلومات حاصل کر لیتی اور پھر ان کے کرتوت ان کی بیگمات کو بتانے کی دھمکی دے کر انہیں بلیک میل کرتی اور رقم بٹورتی تھی۔

سچے پیار کی تلاش میں نوجوان لڑکی نے تاریخ کی شرمناک ترین چیز بناڈالی
رپورٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ مردوں کے رپورٹ کرنے پر کرافرڈکو گرفتار کرکے ہیملٹن شیرف کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔ عدالت میں ایک مرد نے بتایا کہ ”میں نے ویب سائٹ پر کرافرڈ سے رابطہ کیا۔ اس نے مجھ سے رقم بھی لے لی اور بات چیت میں ذاتی معلومات بھی حاصل کر لیں لیکن مقررہ وقت پر میرے گھر نہ پہنچی۔ جب میں نے اس سے رابطہ کیا تو اس نے دھمکی دی کہ وہ سب کچھ میری بیوی کو بتا دے گی اور مجھ سے مزید رقم کا مطالبہ کر دیا۔اس نے فیس بک سے میری بیوی اور فیملی کے دیگر افراد کی فوٹوز بھی حاصل کر لی تھیں جو اس نے مجھے چیٹنگ میں بھیجیں اور کہا کہ وہ دھمکی پر عمل بھی کر سکتی ہے۔ میں نے ڈر کر اسے مزید رقم بھجوا دی۔ پھر میں نے آن لائن گروپ ’سمارٹزنز‘سے رابطہ کیا جو لوگوں کو جذباتی مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مجھے پولیس کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -