آئین میں 21ویں ترمیم کا مطلب دہشت گردوں کے خلاف سپیشل عدالتیں بنانا تھا:شاہ محود قریشی

آئین میں 21ویں ترمیم کا مطلب دہشت گردوں کے خلاف سپیشل عدالتیں بنانا تھا:شاہ ...
آئین میں 21ویں ترمیم کا مطلب دہشت گردوں کے خلاف سپیشل عدالتیں بنانا تھا:شاہ محود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک کے آئین میں 21ویں ترمیم کا مطلب دہشت گردوں کے خلاف سپیشل عدالتیں تھا،لیکن وزیراعظم فوجی عدالتوں میں کیسز نہیں بھیج رہے ۔
خانیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدرشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملک کی معیشت کی نہیں اپنے کیسز کی فکر پڑی ہے ،ن لیگ کے وزرا پانامہ کیسز کے اوپر اپنی توانائیا ں خرچ کر رہے ہیں ،عوام کی ان کو کوئی پرواہ نہیں،حکومت کی ساری توجہ اپنی دولت اور اقتدار کو بچانے پر ہے۔سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس میٹروبس منصوبے اورنج ٹرین بنانے کے لئے پیسے ہیں ،عوام کے علاج کے لئے نہیں،انہوں نے ان دو منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر دیئے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کوکسانوں سے کو ئی دلچسپی نہیں، فصل کٹنے و الی ہے اورملزنہیں چل رہیں، کسانوں کوپھٹی کی صحیح قیمت نہیں مل رہی،کسانوں کوحقوق کیلئے آوازبلندکرناہوگی۔پی ٹی آئی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوام پس رہی اورحکمران غفلت کی نیندسورہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتے ہیں،بہت جلدمسلم لیگ(ن)کی رخصتی ہوگی۔

مزید :

قومی -