قرضے معاف کرانیوالے آج کس منہ سے کر پشن کے خاتمے کی بات کرتے ہیں: شہبازشریف

قرضے معاف کرانیوالے آج کس منہ سے کر پشن کے خاتمے کی بات کرتے ہیں: شہبازشریف
قرضے معاف کرانیوالے آج کس منہ سے کر پشن کے خاتمے کی بات کرتے ہیں: شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرضے معاف کرانیوالے آج کس منہ سے کر پشن کے خاتمے کی بات کرتے ہیں،عوام نے کر پشن کے ر یکارڈبنانیوالوں کوپہلے بھی مستردکیاآئندہ بھی کرینگے۔

تھرڈ پارٹی آڈٹ سے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنایا گیا ہے:شہبازشریف
لندن میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پرتنقیدکرنیوالے عوامی خوشحالی کے د شمن ہیں،فلاح عامہ کے منصوبوں کے مخالفین نہیں چاہتے ملک ترقی کرے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے منصو بے ملکی تاریخ کے شفاف ترین منصوبے ہیں،حکومت سیاستدان کی منزل نہیں بلکہ عوامی خدمت کاذریعہ ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ خدمت کی سیاست نے ہر موقع پرجھوٹ کی سیاست کو شکست دی ہے، ہمارے سیاسی مخالفین کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہی۔

مزید :

قومی -