مبینہ فلپائنی عسکریت پسند کی بیوہ بھارت میں گرفتار
منیلا/نئی دہلی (آئی این پی)مبینہ فلپائنی عسکریت پسند کی بیوہ کوبھارت میں گرفتار کرلیا گیا۔
شام اور عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کردیں گے: طیب اردوگان
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک عسکریت پسند کی بیوہ’’ کیرن عائزہ حامدون ‘‘کو بھارت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس خاتون پر الزام ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں کو شام اور عراق میں اسلامک سٹیٹ میں شمولیت کی ترغیب دیتی تھی۔ فلپائن کے خفیہ ادارے کے ایک اہلکار جوشوا ریمنڈو نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے منیلا حکومت سے اس سلسلے میں جاری تفتیش میں مدد کی درخواست کی ہے جبکہ32 سالہ کیرن حامدون نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ گرفتار ہونے والی خاتون جنوبی فلپائنی شہر مراوی میں جہادی تنظیم کے ہلاک ہونے والے ایک عسکریت پسند کمانڈر کی بیوی بتائی گئی ہے۔