ایران کا خطرہ عرب اسرائیل اتحاد کا باعث بن رہا ہے: نیتن یاہو
لندن(آئی این پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات مشرق وسطی کے ممالک کے اسرائیل کے ساتھ اتحاد کی وجہ بن رہے ہیں۔
بھوٹان کے ننھے شہزادے کامودی سے ہاتھ ملانے سے انکار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں رائل انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور میں اپنے خطاب میں نیتن یاہو کا کہناتھا کہ ایک کے بعد ایک ملک ایرانی خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔ ایران نے لبنان اور یمن پر اپنا اثرورسوخ قائم کر لیا ہے جبکہ اس کی کوشش ہے کہ عراق اور شام کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے اچھی خبر یہ ہے کہ مختلف عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ دوستی کرتے جا رہے ہیں۔