پشاور اور گردو نواح میں5.1شدت زلزلے کے جھٹکے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور اور گردو نواح میں درمیانی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق 5.1 شدت کے ساتھ آنے والے زلزلے کا مرکز پارہ چنار سے 35 کلو میٹر جنوب مشرق کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔پشاور کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی، مالا کنڈ، سوات، تربیلہ غازی اور گردو نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔