ترکی میں قید جرمن شہریت کی حامل خاتون کو رہا کر دیا گیا
انقرہ /برلن(آئی این پی ) ترکی میں قید جرمن شہریت کی حامل ایک اور خاتون کو رہا کر دیا گیا۔
ایران کا خطرہ عرب اسرائیل اتحاد کا باعث بن رہا ہے: نیتن یاہو
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ترکی میں قید جرمن شہریت کی حامل جس خاتون کو رہاکیا گیا ہے ترک حکام نے اس کو سیاسی وجوہات کی بنا پر حراست میں لیا تھا۔ جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان رائنر برل نے اس خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم کہا کہ اس جرمن خاتون کو 22 اکتوبر کو رہا کیا گیا، تاہم اسے ترکی چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں سیاسی طرز کے الزامات کی بنیاد پر اب بھی کم از کم 9 جرمن شہری زیرحراست ہیں ، اسی تناظر میں جرمنی اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔