جاز میں Customer Obsession کو فروغ
کراچی(پ ر)پاکستان کی نمبر 1ڈیجیٹل کمپنی جازنے اپنے کسٹمر کو مرکزیت دینے والے ایجنڈے کو مزید طاقتور بنانے کی غرض سے 30اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے کو Customer Obsession Week کے طور پر منایا ۔خودجاز کی قیادت میں جاز نے اس موقع کو اندرونی اور بیرونی کسٹمرز کے ساتھ باہمی معاملات کے لیے استعمال کیا تاکہ ان کو ضروریات کے بارے میں مزیدآگاہی حاصل ہو سکے۔ملک بھر میں جاز کے دفاتر میں منعقد ہونے والی جشن کی سرگرمیوں کے ذریعے Customer Obsession Week کا آغاز جاز کے چیف کمرشل آفیسر ، آصف عزیز اور وائس پریذیڈ نٹ فیصل ستار نے لائیو ورک پلیس سیشن کے ذریعے کیا۔ اس سیشن میں حاضر ملازمین اور آن لائن موجود ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ کمپنی کی ان اقدار پر عمل کریں جن کے بارے میں کسٹمر محض آگاہ نہ ہو بلکہ ان میں کسٹمر کی رہنمائی موجود ہو ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف عزیز نے کہا،’’Customer obsession رکھنے کے باعث جاز اس میدان میں بہت آگے ہے اور اپنے کسٹمرز کی ضروریات کے مطابق اپنی پیشکشوں میں مسلسل تبدیلیاں متعارف کراتا رہتا ہے۔ ادارے میں موجود ہر شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس عمل میں ہم آہنگ رہے، ہم نے اس پورے ہفتے کو منانے کے فیصلہ کیا تاکہ اپنی customer obsessionاقدار کو فروغ دے سکیں۔‘‘اس مہم کے حصہ کے طور پر چیف کمرشل آفیسر،آصف عزیز نے بھی جاز کے فیس بک سبسکرائبرز کی جانب سے پوسٹ کیے جانے سوالات کے برارہ راست جوابات دئیے۔ مکمل ویڈیو میسج https://www.facebook.com/JazzPK/videos/10154689055000882/ پردیکھا جا سکتا ہے۔اس پورے ہفتے کے دوران جاز کے علاقائی دفاتر اور ہیڈ آفس میں ملازمین نے Customer obsessed ہونے کے حوالے سے اپنی تصدیق پوسٹ کی کہ ان کے نزدیک اس کا کیا مطلب ہے اور یہ کس طرح ان کے کام کے طریقہ کار کو متاثر کرتا ہے۔