شارجہ میں سالانہ انٹرنیشنل بک فیئرجاری، 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا

شارجہ میں سالانہ انٹرنیشنل بک فیئرجاری، 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا
شارجہ میں سالانہ انٹرنیشنل بک فیئرجاری، 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) حکومت شارجہ کی طرف  شارجہ میں منعقد کیاگیا 36 واں سالانہ انٹرنیشنل بک فیئر  جاری ہے جو 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ حکومت شارجہ تعلیم اور مطالعہ کے فروغ کے لئے ہر سال SIBF یعنی شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے نام سے کتاب میلہ منعقد کرتی ہے جس میں دنیا بھر سے ممالک شرکت کرتے ہیں اور لاکھوں لوگ اسے وزٹ کرتے ہیں۔ اس سال 60 سے زائد ممالک نے اس کتاب میلہ میں شرکت کی جبکہ 2016ءکے اعدادوشمار کے مطابق 2.3 ملین لوگوں نے SIBF کو وزٹ کیا۔


شارجہ میں لگنے والا یہ کتاب میلہ یکم نومبر کو شروع ہوا جو 17 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس کتاب میلہ میں امارات اور دنیا بھر کے دیگر ممالک کے لوگ شرکت کررہے یں۔ کتاب میلہ کے دوران مختلف کلچرل شو اور بچوں کی دلچسپی کے خصوصی پروگرام بھی ہوئے۔


SIBFکا آغاز 1932ءمیں ہوا جو آج تک جاری ہے اور ہر سال اس میں سیاحوں کا اضافہ ہورہا ہے۔ کتاب میلہ میں پاکستان بھیش ریک ہے۔ کتاب میلہ میں شرکت کے بعد شرکا کا کہناتھا  کہ کتاب کا مطالعہ صحت مند ذہن کی علامت ہے۔ لہٰذا کتب بینی کا شوق جو آج کل ماند پڑتا جارہا ہے اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مطالعہ میں اضافہ کے لئے حکومت شارجہ کی یہ کوشش یقینا لاجواب ہے جس سے ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں اور کتاب میلہ سے اپنی اپنی پسند کی قیمتی کتب سستے داموں خرید کر لے جارہے ہیں، لوگوں میں مطالعہ کا شوق بڑھانے کے لئے حکومت پاکستان کو بھی شارجہ کی طرز پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید :

عرب دنیا -