9کروڑ 2لاکھ کلو گرام تمباکو کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع

9کروڑ 2لاکھ کلو گرام تمباکو کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع

کراچی(اکنامک رپورٹر )گذشتہ سال پاکستان میں تمباکو کی 7کروڑ 27لاکھ 80ہزار کلو گرام سے زائد پیداوار ہوئی جبکہ رواں سال 9کروڑ2لاکھ 37ہزار کلو گرام تمباکو کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے، اس طرح رواں سال تمباکوکی 1کروڑ 74لاکھ57ہزار کلو گرام اضافی پیداوار حاصل ہوگی جو ملکی ضروریات سے بہت زائد ہے لہٰذا امسال زائد تمباکو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکے گا۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ رواں سال تمباکو کی بہترین پیداوار حاصل ہوئی ہے جس سے نہ صرف ملکی ضروریات اور مقامی صنعت کی طلب کو با آسانی پورا کیا جاسکے گا بلکہ اضافی پیداوار کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرکے ملکی معیشت کو استحکام بخشا جاسکے ۔

مزید : کامرس