شہریوں کے چالان کرتے ٹریفک وارڈنز تو آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن ملتان میں ایک وکیل کا چالان ہوا تو وکلاء نے کیا کردکھایا؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

شہریوں کے چالان کرتے ٹریفک وارڈنز تو آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن ملتان میں ایک ...
شہریوں کے چالان کرتے ٹریفک وارڈنز تو آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن ملتان میں ایک وکیل کا چالان ہوا تو وکلاء نے کیا کردکھایا؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) ٹریفک وارڈن اور وکیل کے مابین چالان کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں وکلاء نے کچہری چوک سے 8 نمبر تک کی سڑک دونوں اطراف سے بند کردی۔ ت

فصیل کے مطابق گزشتہ روز ایڈوکیٹ قاسم محبوب ضلع کچہری آرہے تھے جنہیں ٹریفک وارڈن نوید نے روک کر چالان کرنے کا کہا جس پر صدر ڈسٹرکٹ بار محبوب سندیلہ سے فون پر بات کرانے پر وارڈن آپے سے باہر ہوگیا اور وکیل سے جھگڑا شروع کردیا، نتیجے میں وکلاء  نے چوک کچہری سے 8 نمبر تک کی سڑک دونوں طرف سے گاڑیاں لگا کر بند کردیا۔ اس تمام واقع پر ڈی ایس پی کینٹ طارق محبوب نے بار عہدیداران سے ملاقات کی اوروارڈن کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی پر مذاکرات طے پاگئے ہیں۔ جس پر وکلاء نے روڈ ٹریفک کے کیے کھول دیا ہے۔