فیروز والا، ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 416 افراد کے خلاف مقدمہ

فیروز والا، ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 416 ...
فیروز والا، ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 416 افراد کے خلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخو پورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور دھرنوں کے دوران لوگوں پر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ڈی ایس پی سمیت 33 پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ڈی ایس پی کی سرکاری گاڑی سمیت 4 گاڑیوں کو جلادیا گیا تھا۔ امن عامہ تباہ کرنے اور توڑ پھوڑ کے الزامات پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مقدمہ مجموعی طور پر 416 افراد کے خلاف درج ہوا ہے جن میں سے 16 نامزد ملزمان ہیں جبکہ 400 نامعلوم افراد ہیں۔