فلمی و ادبی شخصیات کے سکینڈلز۔ ۔ ۔قسط نمبر547

فلمی و ادبی شخصیات کے سکینڈلز۔ ۔ ۔قسط نمبر547
فلمی و ادبی شخصیات کے سکینڈلز۔ ۔ ۔قسط نمبر547

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اس طلاق کے چھ ماہ بعد ہی لز کو برطانوی اداکارہ مائیکل وائلڈنگ سے سچی محبت ہوگئی۔ یہ محبت اتنی شدید تھی کہ فوراًچٹ منگنی اور پٹ بیاہ والا معاملہ ہوا۔ ۱۹ سال کی عمر میں لز نے دوسری شادی کر لی۔ اس شادی کی بھی خوب دھومیں پٹیں۔ میڈیا اور فلم اسٹوڈیو والوں کے مزے آگئے۔ اس شادی سے لز تیلر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک مائیکل اور دوسرا کرسٹو فر لیکن شادی اور بچوں کی یدائش کا لز کی مقبولیت اور کامیابی پر ذرا بھی اثر نہ پڑا۔ وہ اب ایک مانی ہوئی سپر اسٹار بن چکی تھی۔ اس کی یہ حرکت اور ہر ادا اسکے پرستاروں کو پسند تھی۔
۱۹۵۵ء میں لز نے فلم ’’دی جائنٹ‘‘ میں راک ہڈسن اور نو عمر باغی اداکار جیمز ژین کے ساتھ کام کیا اور ان دونوں کے ساتھ جذباتی اور رومانوی تعلق قائم کر لیا۔ یہ فلم بہت کامیاب ثابت ہوئی۔ جیمز ڈین کا ایک حادثے میں عین نوجوانی میں ہی انتقال ہوگیا۔ راک ہڈسن کے ساتھ لز کی دوستی قائم رہی لیکن شادی کی نوبت نہ آسکی۔ کئی سال بعد راک ہڈسن کا انتقال ہوا تو یہ معلوم ہوا کہ وہ ’’ایڈز‘‘ میں مبتلا تھا۔ بہت ممکن ہے کہ شادی نہ ہونے کا سبب یہ بھی ہو۔ لز نے ’’ایڈز‘‘ کے خلاف جو مہم شروع کی تھی اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہا س کے پیچھے راک ہڈسن کی المناک موت کا بھی ہاتھ ہے۔ راک ہڈسن سے لز ٹیلر کی دوستی اس کے مرنے تک قائم رہی اور اس کی موت کے بعد بھی ’’ایڈز‘‘ کے خلاف مہم کی صورت میں وہ اس دوستی کو نبھا رہی ہے۔

فلمی و ادبی شخصیات کے سکینڈلز۔ ۔ ۔قسط نمبر546پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
۱۹۵۶ء میں مائیکل وائلڈنگ اور لز کی طلاق ہوگئی۔ اس طلاق سے بھی لز کی بچوں کے علاوہ کافی ’’مال دولت‘‘ ہاتھ آیا۔طلاق کو مشکل سے ایک سال گزرا ہوگا کہ لز کو فلم ساز مائیک ٹوڈ سے عشق ہوگیا اور ۱۹۵۷ء میں ان دونوں کی شادی ہوگئی۔ مائیک ٹوڈ اور لز ٹیلر کی شادی کے نتیجے میں ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام لیزا ہے۔ قدرت کو یہ ملن زیادہ دیر تک منظورنہ تھا۔ ایک سال بعد ہی مائک ٹوڈ فضائی حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ لز ٹیلر کو اس حادثے کا اتنا صدمہ تھا کہ وہ سوگ میں اپنے گھر میں بند ہو کر بیٹھ گئی۔
مائک ٹوڈ کے قریب ترین دوست اداکار و گلوکار ایڈی فشر نے اس زمانے میں غم گساری کی۔ ایڈی فشر نہ صرف مائیک ٹوڈ کا قریب ترین دوست تھا بلکہ اس کی بیوی اور اداکارہ ڈیبی رینالڈز لز تیلر کی بہترین دوست تھی۔ ایڈی فشر اور ڈیبی رینالڈز کی شادی محبت کی شادی تھی۔ ایڈی فشر لز ٹیلر کا غم غلط کرنے کی کوشش میں اس کی محبت میں گرفتار ہوگیا۔ دنیا یہ جان کر حیران رہ گئی جب اچانک معلوم ہوا کہ لز ٹیلر نے ایڈی فشر سے شادی کر لی ہے۔ اس شادی کی خاطر لز ٹیلر نے اپنا مذہب بھی بدل لیا اور یہودی مذہب اختیار کر لیا۔ ڈیبی رینالڈز کے لیے یہ ایک غیر متوقع اور عظیم صدمہ تھا۔ اس نے لز کا یہ جرم کبھی معاف نہیں کیا۔
ایڈی فشر نے اپنی محبوب بیوی اور دو بچوں کو چھوڑ دیا اور لزنے ا پنے مذہب کو خیرباد کہہ کر یہودی مذہب اختیار کر لیا۔ اس طرح حساب برابر ہوگیا۔
لیکن یہ ہنگامی شادی بھی پائیدار ثابت نہ ہو سکی۔ لز ٹیلر نے مشہور فلم ’’قلوپطرہ‘‘ میں اداکاری کا آغاز کیا۔ یہ فلم روم میں بنائی جا رہی تھ۔ اس کا ہیرو رچرڈ برٹن تھا۔ لز کو رچرڈ برٹن سے محبت ہوگئی۔ ان کے رومان کی داستانیں دنیا بھر میں پھیل گئیں حالانکہ وہ دونوں شادی شدہ تھے۔ا یڈی فشر بھی اس اسکینڈل سے با خبر تھا مگر بے بسی سے تماشا دیکھتا رہا۔ ابھی اس فلم کی شوٹنگ بھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ لز نے ایڈی فشر سے طلاق حاصل کر کے رچرڈ برٹن سے شادی کر لی۔
۱۹۵۸ء میں لز نے مشہور ڈراما نگار نینسی سی ولیمز کے ڈرامے پر مبنی فلم ’’دی کیٹ آن اے ہاٹ نن روف‘‘ میں اداکاری کی اور آسکر آیوارڈ کے لیے نامزد ہوئی۔ نینسی سی ولیمز نے لز ٹیلر کے بارے میں ’’لائف‘‘ میگزین میں ایک مضمون میں لکھا ’’لز ٹیلر اس عہد کی عظیم ہستی اور بہت بڑی اداکارہ ہے جس پر امریکا کو ناز ہے‘‘ مگر یہ بھی ایک معما ہے کہ آخر لز زندگی سے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ قیمتی تحائف۔ کروڑوں ڈالر یا سچی محبت۔‘‘
۱۹۵۹ء میں لز ٹیلر نے ایک اور معروف ڈرامے پرمبنی فلم ’’سڈنلی لاسٹ سمر‘‘ میں کام کرکے دوسری بار کے لیے نامزدگی حاصل کی۔ یہ ڈراما بھی نینسی سی ولیمز کا لکھا ہوا تھا۔ اس فلم کو لز ٹیلر کی بہترین فلم (بطور اداکارہ) کہا جاتا ہے۔ اس فلم کا ہیرو منٹگمری کلفٹ تھا۔ فلم بندی کے دوران میں ان دونوں کے رومان کی داستانیں عام ہونے لگیں۔ رچرڈ برٹن سے اس نے دوبارہ شادی کی اور طلاق حاصل کی۔
رچرڈ برٹن سے رومانس پر لز کو امریکی کانگریس نے بھی نکتہ چینی کی تھی۔ یہاں تک کہ پوپ نے بھی ایک شادی شدہ عورت کے رومان کو گناہ قرار دیا تھا مگر لز ٹیلر کو کسی کی پروا نہیں تھی۔ ۱۹۶۴ء میں اس نے رچرڈ برٹن سے شادی کر لی۔ ان دونوں نے ایک بچی ’’ماریہ‘‘ کو گود لے لیا۔
رچرڈ برٹن کے ساتھ لز ٹیلر نے دس فلموں اور ایک ٹی وی ڈرامے میں کام کیا تھا۔ اسی دوران میں رچرڈ برٹن کے ساتھ اس نے فلم ’’ہوا زدی الفریڈ آف ورجینیا وولف‘‘ میں کام کرکے دوسری بار آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔ اس فلم کی کہانی بھی ایک مشہور ڈرامے سے اخذ کی گئی تھی۔‘‘
۱۹۷۴ء میں ان دونوں میں طلاق ہوگئی مگر ۱۹۷۶ء میں لز ٹیلر نے دوسری بار رچرڈ برٹن سے شادی کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ رچرڈ برٹن سے شادی کا عرصہ طویل ترین تھا۔ اس دوران میں ان دونوں کے لڑائی جھگڑوں کی خبریں بھی عام تھیں۔ دونوں کے مزاج شعلہ اور آتش فشاں کی طرح تھے۔ بالآخر اس دوسری بار شادی کا نتیجہ بھی طلاق کی صورت میں ظاہر ہوا۔
لز ٹیلر کی ساتویں شادی ایک سیاست داں جان ورٹر سے ہوئی تھی۔ ۱۹۷۶ء میں ہونے والی اس شادی کا انجام بھی طلاق ہی تھا۔ ۱۹۸۶ء میں ان دونوں میں طلاق ہوگئی۔
اس دوران میں لز ٹیلر منشیات کی عادی ہوچکی تھی۔ ۱۹۸۳ء میں اس نے علاج کے لیے ایک علاج گاہ میں داخلہ لیا۔ وہ ہر طرح کے نشے کرنے کی عادت میں مبتلا ہوگئی تھی۔ اس کلینک میں اس کی ملاقات لیری فولنسکی سے ہوئی اور وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔ ۱۹۹۱ء میں لز ٹیلر نے اپنی عمر سے ۳۵ سال کم لیری سے شادی کر لی۔ یہ شادی بدمزگیوں اور لڑائی جھگڑے کے باوجود پانچ سال تک قائم رہی۔ لیری سے شادی کے لیے لز ٹیلر نے اسے ایک بھاری رقم بھی دی تھی۔ کیونکہ وہ ایک معمولی مزدور تھا۔ پانچ سال بعد لز ٹیلر اور لیری فولنسکی میں طلاق ہوگئی۔ اس مرتبہ پہلی بار طلاق کے عوض لز ٹیلر کو ایک بھاری معاوضہ ادا کرنا پڑا۔ یہ اس کی آٹھویں شادی تھی۔ ۱۹۹۶ء میں ان دونوں میں طلاق ہوئی تھی۔
(جاری ہے۔۔۔ اگلی قسط پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں)