ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈا کو رقم کے ساتھ ایک ماہ کی بچی بھی لے گئے

ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈا کو رقم کے ساتھ ایک ماہ کی بچی بھی لے گئے
ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈا کو رقم کے ساتھ ایک ماہ کی بچی بھی لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورخاص(ویب ڈیسک) میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، ملزمان رقم اور زیورکے ساتھ ایک ماہ کی بچی کو بھی لے گئے۔ایس ایس پی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا،بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

روزنامہ جنگ  کے مطابق میرپورخاص کے گنجان رہائشی علاقہ کھار پاڑہ سےدوملزمان جن میں ایک عورت بھی شامل ہے ،ظفر ملک نامی ایک اسکول ٹیچر کےگھر میں گھر میں د ا خل ہو ئے اوراسلحہ کے زور پر دس بارہ ہزار روپے سونے کی دو بالیاں اور ایک ماہ کی بچی اغواء کرکے لے گئے،بتایا جاتا ہے کہ ظفر ملک کی دو بیویاں ہیں ،جن میں ایک دوسری منزل پر رہتی ہے۔

واقعہ سے متعلق مکان مالک ظفر ملک نے بتایا کہ واقعہ ہفتہ کی صبح 9بجے پیش آیا ،ایک خا تو ن وا ش روم کا بہانہ کرکے گھر میں دا خل ہو ئی ،اور ساتھ ہی اسلحہ بردار ایک اورملزم بھی داخل ہوگیا اور باآسانی واردات کرکے ملزمان فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سٹی عمران مرزا،ایس ایچ او تصورجٹ مو قع ہ پر پہنچ گئے اور ضروری معلومات حاصلکیں۔دریں اثناء ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کے لیئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔