”عمران خان جب نبی کریم ﷺکی بات کرتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں خاص چمک آجاتی ہے کیونکہ ۔۔۔“
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری جس خاندان سے میرا تعلق ہے میرے لیے ریڈ لائن نبی کریم ﷺکی ناموس کی پاسبانی ہے ،مجھے بچپن سے بتا یا گیا کہ وقت آیا تو ناموس رسالتﷺ پر جان قربان کرنے سے دریغ نہ کرنا۔مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بیس سال آزاد سیاست کی ہے بطور جماعت عمران خان کو قائد کے طور پر منتخب کیا تو اس لیے کہ دیکھا کہ جب عمران خان نبی کریم ﷺکی بات کرتا ہے تو خاص چمک آنکھوں میں آجاتی ہے جوکہ نبی کریمﷺسے عشق محبت اور والہانہ پن کی دلیل ہے ،ایک شخص جس کی روح اور دماغ پر ریاست مدینہ سوار ہو ،عشق نبی ﷺکی بات کرتا ہے اس پر اس طرح کے بے بنیاد اور حقیقت سے بہت دور الزامات لگانا ،یہ انصاف نہیں ۔