محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے ...
محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے، علاج کے بعد ڈاکٹر کی مشاورت سے انہیں جیل واپس لایا جائے۔

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے گردوں میں مسئلہ ہے، انہیں ہرنیا کا بھی مسئلہ ہے اور ڈاکٹرز نے ان کا آپریشن تجویز کیا ہے۔

مزید : قومی