فضل الرحمن نے اپوزیشن کے چہروں سے پردہ ہٹا دیا، ان کے شکر گزار ہیں: حماد اظہر 

فضل الرحمن نے اپوزیشن کے چہروں سے پردہ ہٹا دیا، ان کے شکر گزار ہیں: حماد اظہر 

  



اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے، اپوزیشن کی پریشانی کی اصل وجہ معیشت کی بہتری کے اعداد و شمار ہیں، یہ لوگ تاریخ کے بدترین اوربلند ترین خسارے چھوڑ کرگئے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ  ملک میں درآمدات کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک آپ کی تعریف کررہا ہے، اسٹاک مارکیٹ ساڑھے چار(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 ہزار پوائنٹ اوپر چلی گئی، اپوزیشن کی پریشانی کی وجہ معیشت کی بہتری کے یہی اعداد و شمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس محنت سے سابق حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کیا، یہ لوگ تاریخ کے بدترین اور بلند ترین خسارے چھوڑ کر گئے، اب عمران خان اسے بہتر کر رہے ہیں، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کاروباری سہولتوں میں 28 درجے بہتر ہوا، وزیراعظم کے معیشت میں بہتری لانے پر اپوزیشن پریشان ہے۔ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن کے چہروں سے پردہ ہٹانے پرفضل الرحمان کا شکر گزار ہوں، لبرل اور سیکولرازم کا نعرہ لگانے والی جماعتیں کھل کرسامنے آگئیں، پارلیمان کی بالا دستی کی باتیں کرنے والی جماعتوں کے چہروں سے پردہ اٹھ گیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا کے دھرنے سے حکومت کو فائدہ ہوا، اپوزیشن جماعتیں بے نقاب ہوگئیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ عدم استحکام اوردھرنوں کی خبروں سے پاکستان دشمنوں کا فائدہ ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچانے والوں کی مدد کون کر رہا ہے۔

حماد اظہر

مزید : ملتان صفحہ آخر