مولانا فضل الرحمن ملکی استحکام کے بجائے بیرونی  ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ مینا جعفر لغاری 

  مولانا فضل الرحمن ملکی استحکام کے بجائے بیرونی  ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ ...

  



جام پور)  نامہ نگار  (مولاناعوام کی خدمت کرنے کی بجائے انڈیا کے کاز کی تکمیل کر رہے ہیں۔ملک کے استحکام کے لیے کام کرنے کی بجائے بیرونی قوت کو پروموٹ کیا جا(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

رہا ہے۔ الیکشن میں عوام کی عدالت میں اپنی کارگردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے۔کارکنوں سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ عوام کی دولت لوٹنے والے جلد اپنے قاہدین کی طرح جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو نگے۔ یہ بات جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی کمیٹی کی رکن وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے لغاری ہاوس میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ناظم رانا محمد اعجاز خان راجپوت۔ میاں افسر قریشی۔ میاں عبدالغفور خان قریشی۔ حسین تبسم۔ ملک ممتاز حسین راجپوت۔ سلیم رسول احمدانی۔ قاسم خان لنگرانہ سمیت دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ جام پور شہر کے لیے سٹی پیکج کے تحت 55کروڑ روپے کی رقم جلد جاری کر دی جائے گی جس سے شہر میں سیوریج اور گلیوں اور نالیوں کی تعمیر ہونگے۔ شہر میں بجلی کے پرانے بوسیدہ نظام کو ٹھیک کرنے اور دور دراز کے علاقوں میں بجلی کی سہولیات کے لیے پول لگائے جارہے ہیں۔ لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دیلز پر پہنچانے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلاسز یونٹ چالو کرادیا گیا ہے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے چلڈ  رن وارڈتکمیل کے مراحل میں ہے۔ علاقہ پچادھ میں صاف پانی کی فراہمی۔ تباہ شدہ انفراسٹریکچر کی بحالی۔ اور تعلیم وصحت کی فراہمی اولین ترجی میں شامل ہے۔قبل ازیں کارکنا ن نے حلقہ کے مسائل سے اگائی دی۔ ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے تمام مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا

مزید : ملتان صفحہ آخر