آزادی مارچ‘ نیازی حکومت آخری  ہچکیاں لے رہی ہے‘ احمد یار ہنجرا 

آزادی مارچ‘ نیازی حکومت آخری  ہچکیاں لے رہی ہے‘ احمد یار ہنجرا 

  



 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ حکومت کی14ماہ کی کارکردگی جھوٹے وعدوں،یو ٹرنز اور ناکامیوں کا مجموعہ ہے،(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

معیشت کو ٹھیک کرنے کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے اور معاشی زبوں حالی آخری حدوں کو چھو رہی ہے، آزادی مارچ سے لگتا ہے نیازی حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور حکومت کے چل چلاؤ کا وقت قریب آچکا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہتبدیلی سرکار کا ترقی کا سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا ہے،حکومت نے ایک دن کے لیے بھی نظا م کو چلانے میں سنجیدگی نہیں دکھائی،حکمرانوں کی الٹی سیدھی حرکتوں اور بیانات سے سیاسی انار کی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، وزیر اعظم نے حکومت میں آنے سے پہلے اور بعد میں اپنے اعلانات اور وعدوں پر عمل نہیں کیا،حالات تیزی سے بگاڑ کی طرف جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہی نہیں بلکہ میڈیا اور پاکستان کے حالات پر نظر رکھنے والے مبصر بھی تحریک انصاف کی14ماہ کی ناکام کارکردگی اور معاشی بحران پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،لوگوں کے گھروں میں فاقوں نے مستقل ڈیرے ڈال لیے ہیں،معصوم بچوں کے فیڈرز کے لیے دودھ خریدنا مشکل ہوگیا ہے،عام استعمال کی چیزیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں،بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان اپنے مستقبل سے پریشان ہیں اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں 

احمد یار 

مزید : ملتان صفحہ آخر